غلام مرتضیٰ ٹی ٹوئنٹی، قاسمی کلب نے حسین کلب کو شکست دیدی

250

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جی ایف ایس بلڈرز کے تعاون اور عرفان اسپورٹس کے زیرِ اہتمام شہید غلام مرتضیٰ بلوچ کلر کٹ ٹی ٹوئنٹی رمضان کر کٹ ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچ میں قاسمی سی سی نے محمد حسین سی سی کو 56رنز سے شکست دیدی،میچ کی نمایاں بات فضل سبحان کی نصف سنچری،تصور عباس،رضوان خان، فرحان ناصر اور توحید خان کا عمدہ کھیل تھا،ٹی ایم سی اسٹیڈیم پر قاسمی سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 174رنز اسکورز بنائے فضل سبحان نے نصف سنچری51،تصور عباس 33،ثاقب خان24اور وسیم علی 17رنز اسکورز بنائے، عدیل ملک نے دو وکٹیں حاصل کی،جواب میں محمد حسین سی سی نے تمام وکٹوں کے نقصان پر 118رنز اسکورز بنائے، توحید خان نے26،شاہ علی ظفر22اور ایم فراز نے 14رنز اسکورز بنائے، رضوان خان نے تین،فرحان ناصر نے دو وکٹیں حاصل کی،میچ کے اختتام پر میچ کے منصف عابد قاسمی نے فضل سبحان کو 1000کیش مین آف دی میچ ایوارڈ پیش کیا۔