دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 93 لاکھ سے تجاوز کرگئی

203

جنیوا: دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں اور اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے جبکہ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے 7 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے 13 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 93 لاکھ 60 ہزار 878 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 29 لاکھ 91 ہزار 751 ہو گئیں ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 42 لاکھ 27 ہزار 476 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 591 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 11 کروڑ 16 لاکھ 35 ہزار 736 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 78 ہزار 92 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 21 لاکھ 49 ہزار 223 ہو چکی ہے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 74 ہزار 970 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 676 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 46 لاکھ 96 ہزار 161 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 73 ہزار 152 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 40 لاکھ 74 ہزار 564 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 62 ہزار 180 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 36 لاکھ 77 ہزار 564 ہو گئی۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 99 ہزار 777 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 51 لاکھ 49 ہزار 834 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 4 ہزار ہو گئیں جس کےبعد مریضوں کی تعداد 46 لاکھ 66 ہزار 209 ہو چکی ہے جبکہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 161 ہو گئی اور کیسز کی تعداد 43 لاکھ 78 ہزار 305 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 34 ہزار 734 تک جا پہنچی ہیں ، کورونا وائرس کے کیسز 40 لاکھ 25 ہزار 557 ہو چکے ہیں جبکہ اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 15 ہزار 557 ہو گئی جس کے بعد کل کیسز 38 لاکھ 9 ہزار 193 ہو گئے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 76 ہزار 756 ہو گئیں ، اس کے 33 لاکھ 87 ہزار 22 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جبکہ جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 79 ہزار 813 زندگیاں نگِل چکا ہے، جس کے بعد اس موذی وباء کے 30 لاکھ 64 ہزار 382 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 781 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 1 ہزار 157 تک جا پہنچی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 395 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 118 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 4 ہزار 740 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 8 اعشاریہ 3 فیصد ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 872 ہو گئی ہے جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 39 ہزار 818 ہو چکی ہے  اور  24

گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 64 ہزار 685 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد کُل 1 کروڑ 9 لاکھ 42 ہزار 771 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 77 ہزار 294 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 276 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 لاکھ 46 ہزار 652 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔