‘مردم شماری کے معاملے پر سندھ کے ساتھ زیادتی ہوئی’

296

وزیراطلاعات و بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مردم شماری کے معاملے پر سندھ کے ساتھ زیادتی ہوئی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ پیپلزپارٹی مردم شماری کے معاملے پر اکیلی لڑ رہی ہے، مردم شماری کے معاملے پر سندھ کے ساتھ زیادتی ہوئی  مردم شماری پر سب سے زیادہ اعتراض ایم کیو ایم کو تھا مگر مردم شماری کو منظور کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اعتراض ہے کہ کراچی کی آبادی کو کم دکھایا گیا،  وزیراعظم سندھ کیلئے کوئی پیکج لاتے ہیں تو ویلکم کریں گے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ  جتنے بھی ترقی کے پروگرام ہیں سندھ حکومت وفاق کے ساتھ ہے، وفاق کی زیادہ تر میٹنگز میں بیوروکریٹس کو مدعو کیا جاتا ہےہم عوام کی بہتری کے لئے مکمل طور پر وفاق سے تعاون کرنے کو تیار ہیں۔