کراچی: نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی

204

کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔

خیال رہے کیس میں استغاثہ کے گواہ کا بیان ریکارڈ ہونا تھا جبکہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی ہے جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام فریقین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

 واضح رہے کہ نقیب اللہ سمیت تین افراد کے قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار و دیگر پولیس افسران و اہلکار نامزد ہیں۔

یاد رہے رائو انوار پر الزام ہے کہ جنوری 2018ء میں اس نے نقیب اللہ اور دیگر دو افراد کو بے رحمی سے قتل کر دیا تھا جبکہ اس واقعہ کو ڈھائی سال گزر چکے ہیں لیکن عدالت نے ابھی تک فیصلہ نہیں دیا۔