“پاکستان میڈیکل کمیشن آن لائن سسٹم سے نظام صحت میں انقلاب آئے گا”

412

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ معیاری صحت کے شعبے کےلئے ضروری ہے کہ ڈاکٹرز کے تعلیمی معیار کو بہتر کیا جائے ، پاکستان میڈیکل کمیشن آن لائن نظام سے نظام صحت میں انقلاب آئے گا۔

وزیراعظم نے پاکستان میڈیکل کمیشن آن لائن نظام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ  ہیلتھ کارڈز سے ملک میں بہت بڑا انقلاب آرہا ہے، امیر ملکوں کے پاس بھی اس طرح کی سہولت نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ایم سی آن لائن نظام کا آغاز بہت بڑا اقدام ہے ، پی ایم سی آن لائن نظام قائم کرنے پر ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں،پی ایم سی آن لائن نظام پاکستان کو 21ویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ  جدید نظام سے میڈیکل کالجز کی کارکردگی اور معیار بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ پی ایم سی آن لائن نظام سے ڈاکٹرز کی رجسٹریشن اور ڈگریوں کی تصدیق کا عمل آسان ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ معیاری صحت کے شعبے کےلئے ضروری ہے کہ ڈاکٹرز کے تعلیمی معیار کو بہتر کیا جائے ،ہماری حکومت نے صحت عامہ کیلئے ہیلتھ کارڈز کا اجراءکیا۔