انسانی چیخیں، 6 مختلف جذبات کی عکاسی کرسکتی ہیں، تحقیق

271

ایک نئی تحقیق کے مطابق سائنس دانوں نے انسانی چیخوں کی ابلاغی صلاحیتوں کو کم تر سمجھا ہے۔

انسان مواصلاتی آلے کے طور پر چیخ کی مختلف طریقوں سے جانچ کرنے کے بعد محققین نے پایا ہے کہ چیخیں کم سے کم چھ مختلف جذبات کی عکاسی کرسکتی ہیں۔

اس ہفتے جریدہ PLOS بائیولوجی میں شائع ہونے والے تجرباتی نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ انسانی دماغ واقعتا خطرے کی چیخوں سے کہیں زیادہ مؤثر طریقے سے غیر خطرے کی چیخوں پر بھی عملدرآمد کرسکتا ہے۔

ساتھیوں کو خطرے سے بچانے کے لئے متعدد جانور جیسے کے بندر چیخوں کا استعمال کرتے ہیں لیکن انسان چیخوں کو صرف انتباہ کے بجائے اور بھی کئی جذبات کی نشاندہی کیلئے استعمال کرتے ہیں جس میں مایوسی اور خوشی کے جذبات کا اظہار بھی شامل ہے۔

اس سے قبل مطالعوں میں انسانی چیخ پر محض خطرے کی گھنٹی کے طور توجہ دی گئی ہے۔

مصنف ساشاچا فریجز نے یوپی آئی کو ایک ای میل کے ذریعے بتایا ، “یہ کہتے ہوئے کہ انسانی چیخ خطرے کی علامت کے طور پر ہوتی ہے، محقق اس کے دیگر مثبت سیاق و سباق پر غور کرنا ہی بھول گئے۔