سورج سے وٹامن ڈی حاصل کرنے کا طریقہ کار

814

جن غذاؤں میں وٹامن ڈی زیادہ ہوتا ہے ان میں شامل ہیں:

  • انڈے کی زردی
  • دودھ اور دہی
  • کلیجی
  • مشروم
  • سارڈائنز۔

تاہم کبھی کبھی کچھ لوگوں کے لئے غذاؤن سے وٹامن پابندی سے حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے۔

جو بات اکثر لوگ نہیں جانتے کہ آپ کو وٹامن ڈی کے لیے دھوپ میں کتنا وقت رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کے جسم میں وٹامن ڈی کی سطح کو بڑھانے کے لئے روزانہ کافی سورج کی روشنی درکار ہوتی ہے۔ اور جو چیلنج درپیش ہوتا ہے وہ سورج کی روشنی سے جلد کی حفاظت اور وٹامن ڈی حاصل کرنے میں توازن برقرار رکھنا۔  بہت سے پیشہ ور ماہرین دھوپ میں سن اسکرین کا استعمال کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔

اوقات کار کا صحیح توازن برقرار رکھنا مشکل ہوسکتا ہے۔ سانولی یا کالی جلد والے افراد گورے افراد کے مقابلے میں کم وٹامن ڈی تیار کرتے ہیں اور عمر رسیدہ افراد بھی نوجوانوں کے مقابلے میں کم تیار کرتے ہیں۔

:شمسی توانائی سے وٹامن ڈی حاصل کرنے کے مناسب طریقے

  • ساحل سمندر پر ہمیشہ اپنے چہرے اور اپنے کانوں کی حفاظت کریں کیونکہ ان کی سب سے زیادہ سورج سے نمائش ہوتی بے اور یہ دھوپ سے حساس جلد کے علاقے ہیں۔
  • اپنے بازوؤں ، ٹانگوں ، پیٹ اور پیٹھ پر سورج کی نمائش کو 10 سے 15 منٹ تک کی اجازت دیں۔ اس کے بعد سن بلاک کا استعمال کریں۔
  • دن کا صحیح وقت منتخب کریں۔ اگر آپ کا سایہ آپ کے جسم کی اونچائی سے لمبا ہے تو اب وٹامن ڈی کیلئے سورج کے سامنے جانا بیکار ہے۔ صبح دس بجے سے سہ پہر تین بجے تک سورج کی نمایاں روشنی ہوتی ہے اس دوران سورج کی روشنی سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔