پنجاب میں کتنے لاکھ افراد کو ویکسین لگ گئی؟ تفصیلات جاری

263

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مجموعی طورپرساڑھے7لاکھ سے زائد شہریوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

میڈیا کو جاری بیان میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب بھرمیں 60سال  عمرکے شہریوں کی ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، پنجاب میں 136000 سےزائد ہیلتھ کیئر ورکرز کو پہلی ڈوز لگائی جاچکی ہے جب کہ 83 ہزارسےزائد ہیلتھ کیئرورکرزکو ویکسین کی دوسری ڈوزلگائی جاچکی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں 390000سےزائد معمرافراد کو ویکسین کی پہلی ڈوزلگائی جاچکی ہے اور 90ہزارسے زائد بزرگ شہریوں کو دوسری ڈوزلگائی گئی ہے۔

 وزیر صحت نے کہا کہ پنجاب میں مجموعی طورپرساڑھے7لاکھ سے زائد شہریوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، 80 سال عمرکے بزرگ شہریوں کوگھروں میں ویکسین لگانےکاسلسلہ بھی جاری ہے جب کہ 50اور60سال کےدرمیان افرادکی ویکسی نیشن کیلئے فی الحال رجسٹریشن کاعمل جاری ہے۔