لمبے بالوں والی لڑکی نے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا

512

ایک ہندوستانی لڑکی نے لمبے ترین بال رکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

لڑکی نے سب سے پہلے 6 سال کی عمر میں بال کٹوائے تھے جس کے بعد اس نے 18 سال کی عمر تک بال نہیں کٹوائے۔ تاہم ورلڈ ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد لڑکی کے بال کاٹنے کی تقریب ہوئی جس میں لڑکی نے اپنے کٹے ہوئے بال بلیو اٹ آر ناٹ کے میوزیم کو دے دیے۔ 

گجرات کے موڈسا سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ نیلنشی پٹیل نے 16 سال کی عمر میں 5 فٹ ، 7 انچ لمبے بال سے نوعمر لڑکی کے لمبے ترین بالوں کا گینز ریکارڈ قائم کیا تھا۔

پٹیل کے بالوں کو ان کی 18 ویں سالگرہ سے کچھ دن پہلے ناپا گیا تھا تو وہ 6 فٹ یعنی 6.7 انچ لمبے تھے جس کے ساتھ دوسری بار اپنا ہی قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیا۔

پٹیل نے کہا کہ انہوں نے کینسر میں مبتلا بچوں کے لئے وگ بنانے کے لئے اپنے بالوں کو عطیہ کرنے پر غور کیا لیکن ان کی والدہ نے انہیں اس بات پر راضی کیا کہ دوسروں کی حوصلہ افزائی کے لئے اسے نمائش میں رکھنا چاہئے۔ ان کی والدہ ، کامیبن پٹیل نے کہا ہے کہ اگر ان کی بیٹی میوزیم کے نمائش کے لئے اپنے بالوں کو دے دیتی ہے تو وہ اپنے بال کینسر میں مبتلا بچوں کی وِگ بنانے کیلئے عطیہ کردیں گی۔