وفاقی جامعہ اردو اور پاکستان میری ٹائم کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

600

کراچی ( رپورٹ : حماد حسین)  شعبہ بین الاقوامی تعلقات وفاقی جامعہ اردو اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ،  دستخط کی تقریب پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر وفاقی جامعہ اردو پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ایڈمرل محمد شعیب خٹک نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

 اس موقع پر صدر شعبہ بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر اصغر دشتی، ڈاکٹر ممنون احمد خان، ڈاکٹر فیصل جاوید، ڈاکٹر رضوانہ جبیں اور ڈاکٹر عارف خان جبکہ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل فیصل صادق ، ڈائریکٹر ٹریننگ کمانڈر فاروق ، ڈائریکٹر آپریشنز کمانڈر عبداللہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ لیفٹیننٹ تیمور بھی تقریب میں شریک تھے۔

 وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے اساتذہ کوMoU کے حوالے سے مبارک باد دی اور ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہMoU وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ کے لیے میری ٹائم افیرز اور سمندری علوم کے حوالے سے تحقیق کے مواقع فراہم کریں گی۔

بعدازاں وائس چانسلر اور اساتذہ کوپاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن روم میں ادارے کے اغراض ومقاصد، زمہ داریوں، وظائف اور کارکردگی پر بریفننگ دی گئی تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر اردو یونیورسٹی اور ڈائریکٹر جنرلPMSA کو شیلڈز پیش کیا گیا۔