وزیراعظم اور جہانگیرترین کے درمیان رابطے کیلئے کوششیں تیز

133

جہانگیر ترین کے معاملے پر وزرا بھی متحرک ہوگئے۔ وزیراعظم اورجہانگیرترین کےدرمیان رابطے کیلئے کوششیں تیز کر دیں۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بعض وزرا کے جہانگیرترین سے بیک ڈور رابطے جاری ہیں اور وزیراعظم کے قریبی ساتھی بھی جہانگیرترین سےصلح کےخواہشمند ہیں۔

جہانگیرترین کےہم خیال گروپ کی وزیراعظم سےملاقات کیلئےبھی رابطے کیے جارہے ہیں۔ حکومتی ارکان کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو۔

دوسری جانب وزیراعظم نے حکومتی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا، ہے وفاقی وزرا اور حکومتی ارکان شریک ہوں گے۔

اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، وزیراعظم کو امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔