لاہور کے سیوریج نمونوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف

266

پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہورکے سیوریج نمونوں میں بھی کورونا وائرس پھیل گیا۔

شہر کے مختلف علاقوں سے لیے گئے سیوریج نمونوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈائریکٹر مائیکرو بیالوجی ویٹرنری یونیورسٹی پروفیسر طاہر یعقوب کا کہنا ہے کہ  11 اپریل کو شہر کے 30 علاقوں سے سیوریج کے نمونے لئے گئے، 27علاقوں کے سیوریج نمونوں میں 90فیصد کورونا وائرس کاانکشاف ہوا۔

پروفیسرطاہریعقوب کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی جارہی ہے اور مختلف پہلوؤں اور عوامل کا مطالعہ کیا جارہا ہے۔