پرامن افغانستان خطے کے بہترین مفاد میں ہے، آرمی چیف

423

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ  پرامن افغانستان خطے کے بہترین مفاد میں ہے،توقع ہےہرشعبے میں پاکستان اورامریکا کاتعاون مزیدفروغ پائےگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی ناظم الامور سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

امریکی سفیرنے خطےمیں امن و استحکام کیلئےپاکستان کی مخلصانہ کوششوں کوسراہاتے ہوئے افغانستان میں امن کےحصول  کیلئےامریکی امدادجاری رکھنےکایقین دلایا۔