بھارت میں کورونا بے قابو، اسپتال مریضوں سے بھر گئے

303

بھارت میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا، ایک ہی روز میں 2 لاکھ سے زائد کورونا کے کیسز سامنے آگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران بھارت میں 1 ہزار  38 شہری کورونا سے ہلاک ہوگئے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے کُل کیسز کی تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ 74 ہزار 564 ہوگئی جب کہ 1 لاکھ 73 سے زائد اموات ہوچکیں۔

بھارت میں اسپتال کورونا مریضوں سے بھر گئے، نئے مریضوں کے لیے بستر موجود نہیں، اسپتال کو آکسیجن کی کمی کا سامنا ہے۔ اسپتال میں جگہ نہ ہونے کے باعث مریضوں کا علاج ایمبولینس میں کیا جا رہا ہے۔

بھارت دنیا میں امریکا اور برازیل کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔

گجرات کے وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورت حال رہی تو مزید اموات ہوسکتی ہیں۔