اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اسپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ

319

لاہور: حکومتِ پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے صوبے میں اسپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کی زیرِ صدارت لاہورمیں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کےکیسز کے لیے پنجاب میں اسپیشل کورٹس بنائے جائیں گے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت پر غور کیا جا رہا ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کے لیے وقت کی حد مقرر کی جائے گی۔ اوورسیز پاکستانی قوم کا سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔