پیٹرولیم مصنوعات میں 2 روپے کمی کا امکان

319

مہنگائی کے مارے عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردبدل کے لیے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں2 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول 2 روپے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش کی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لیٹر کمی تجویز کی گئی ہے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا۔