ڈاکٹر سردار محمد کلیم کا جماعت اسلامی کا حصہ بننے پر خیرمقدم کرتے ہیں‘ سابق امرا

274

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سابق امرا عبدالرشید ترابی اور سردار اعجاز افضل خان نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے سابق چیف آرگنائزر سابق صدر سدھن ایجوکیشن کانفرنس ڈاکٹر سردار محمد کلیم خان کو جماعت اسلامی کا حصہ بننے پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔ ڈاکٹر سردار محمد کلیم خان نے اس قافلہ سخت جاں میں شامل ہونے کا احسن فیصلہ کیا ہے۔ جماعت اسلامی ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرے گی۔