روزہ گناہوں اور برائیوں کے خلاف ڈھال ہے‘ محمد جاوید قصوری

227

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے اسلامیان پاکستان اور پوری ملت اسلامیہ کو ماہ مقدس کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک بابرکت مہینہ ہے۔ اس سے استفادہ کرنے کے لیے ہمیں بھر پور انداز یں تیاری کرنی چاہیے تاکہ ہم اپنے رب کی خوشنودی حاصل کرسکیں۔ غربا و مساکین کا خیال رکھنا چاہیے۔ روزہ ایک ڈھال ہے جو انسان کو گناہوں اور برائیوں سے بچاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمدردی، غم گساری، اور دوسروں کی تکالیف کو دور کرنے کا درس دیتا ہے۔ ایثار و قربانی کا اس سے زیادہ خوبصورت سبق ہمیں کہیں نظر نہیں آتا۔