جماعت اسلامی لاہور نے مائیکروفنانس پروجیکٹ کا آغازکردیا

218

لاہور(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی غربی لاہور کے زیر اہتمام مائیکرو فنانس پروجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مائیکر و فنانس پروجیکٹ کی منظوری کے لیے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد، غلا م حسین بلوچ، چودھری عبد القیوم گجر، اکرم شاہین، ظہور اعوان، صہیب شریف ، اعجاز احمد اعجاز، توصیف اعوان، فرحان اسلم سلیمی، محمد آصف چودھری، انجینئر محمد منشا، انجینئر طلحہ عزیز، قاسم طارق ودیگر ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر امیر العظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی اس علاقے میں الخدمت فا¶نڈیشن کے تعاون سے بیروزگاری کے خاتمے کے لیے آسان قرضہ اسکیم کا آغاز کر رہی ہے۔غربی لاہور غریب اور متوسط طبقے پر مشتمل علاقہ ہے۔ مائیکرو فنانس پروجیکٹ کے ذریعے بیروزگار نوجوانوں کو اپنے پا¶ں پر کھڑا کرنے میں مدد دی جائے گی۔ عبدالعزیز عابد نے کہا کہ ہم جن افراد کو فنانس کریں گے ان سے رابطے اور ان کی اسکروٹنی کا کام مقامی تنظیم کرے گی۔ جماعت اسلامی غربی لاہور کے زیر انتظام جوہر ٹا¶ن لاہور میں پہلے سے بیروزگار افراد کو سبزی اور فروٹ کی ریڑیاں لگا کر دی گئی ہیں۔