الخدمت کے تحت رمضان راشن کی پہلی کھیپ روانہ

125

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاﺅنڈیشن اسلام آباد کے تحت وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں رمضان راشن کی پہلی کھیپ روانہ کر دی گئی۔ صدر الخدمت فاﺅنڈیشن اسلام آباد حامداطہر ملک نے کہا کہ اسلام آباد کو 6 زونز میں تقسیم کرکے ان علاقوں میں مقیم الخدمت کے مقامی رضاکاروں کے ذریعے سے رمضان راشن کی تقسیم کی جارہی ہے جبکہ پچھلے سال 18 ہزار سے زائد خاندانوں میں رمضان راشن پیکجز تقسیم کیے گئے تھے۔ حامد اطہر ملک کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ڈیلی ویجرز کو راشن پیک دینے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے صاحب ثروت حضرات سے اپیل کی کہ اسلام آباد کے 30,000 سے زائد ضرورت مندوں کے راشن کے لیے مالی مدد کریں اور مستحقین کے لیے امید کی کرن بنیں۔