میرے نام سے ٹورنامنٹ کا انعقاد احسن اقدام ہے،پروفیسر سراج بخاری

710

کراچی( ا سٹاف رپورٹر) میرے نام سے منسوب ٹورنامنٹ کا انعقاد منتظمین خراجِ تحسین کے حق دار ہیں،پنجاب کر کٹ کلب زون 4 نے میری کراچی کر کٹ کی 40 سالہ خدمات کے اعتراف میں پروفیسر سراج الا سلام بخاری رمضان کلر کٹ کر کٹ فیسٹول کا انعقاد کر کے میرا دل جیت لیا ۔ ان خیالات کا اظہار کے سی سی اے کے سابق صدر پروفیسر سید سراج الاسلام بخاری نے ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی پر کہی، اس موقع پر آرگنائزنگ سیکریٹری محمد شمیم انور صدیقی نے کہا کہ بخاری صاحب کے نام سے ٹورنامنٹ کو آرگنائز کر کے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں اور یہ میرے اور کلب کے لئے اعزاز کی بات ہے،عتیق صدیقی ٹورنامنٹ میڈیا کوآرڈینیٹسر نے کہا کہ بخاری صاحب نے کراچی کر کٹ کی جو خدمات سر انجام دی ہے اس کی مثال نہیں ملتی وہ ایک عظیم شخصیت کے مالک ہیں، عمیر میر، اسد الرحمن اور اکرام اللہ نے بھی پروفیسر سراج الاسلام بخاری کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، بعد آزاں بخاری صاحب نے گیند کو ہٹ لگا کر ایونٹ کا افتتاح کیا،افتتاحی میچ میں پنجاب سی سی اور الفلاح اسپورٹس کا میچ ٹائی ہوگیا،الفلاح اسپورٹس نے 201رنز کا ٹارگٹ دیا جسمیں انور خان85اور ہاشم خان نے45رنز بنائے،تعظیم گل نے 4 اور نوید احمد نے2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں پنجاب سی سی نے 201رنز بنا ئے۔