ایوان گروپ کھیلوں کی سرپرستی جاری رکھے گا، فیض احمد قدوائی

373

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر کو دنیا میں چمکتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ گمنام مقام کو آئی سی سی کی جانب سے بہترین اسٹیڈیم قرار دینے پر وہاں موجود ہر آرگنائزر، اسپانسر اور کھلاڑی قابل تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایوان پرائیوٹ لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو فیض احمد قدوائی نے قدیم و تاریخی عمارت جہاں سر آغا خان مقیم تھے گوادر سے آئے ہویے وفد سے گفتگو کرتے ہویے کیا جس نے نیو اسٹار کرکٹ کلب کے روح رواں حاجی حنیف حسین کی قیادت میں ان سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر طفیل احمد سماجی کارکن لیاری ، حاجی مبین میرک جونیر کھلاڑی نیواسٹار کلب گوادر کے کھلاڑیوں نے بھی آغا خان جمخانہ کا دورہ کیا جس کی دعوت نثار احمد لاسی نے دی تھی۔ آغا خان جمخانہ کے کپتان صابر خان نے مععزز مہمانان کو جمخانہ پرتفصیل سے بریفنگ دی ۔ ان کی معاونت کے لیے جاوید بھائی جمخانہ کلب کے کوچ موجود تھے جنہوں نے انڈر ایج کھلاڈیوں کو ٹپس بھی دیں۔صابر خان نے ٹیم سے تعارف اور ریفرشمنٹ کی میزبانی کے فرائض انجام دیے۔گوادر کو کرکٹ کاضلع بنانے کا اہم کردار حا جی حنیف حسین نے میزبانوں کی میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔حاجی حنیف نے ایوان پرائیوٹ لمٹیڈ کی تعریف کی اور خدمات کو سراہا جو ہر موقع پر گوادر کرکٹ کے فروغ میں ہمارے شانہ بشانہ قدم ملاتا ہے اور اسپانسر میں پیش پیش ہوتا ہے جس کے بغیر ہم کامیاب نہیں ہوسکتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ فیض احمد قدائی ہمیشہ ہماری سرپرستی میں پیش پیش رہتے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ حال ہی میں نیواسٹار کلب گوادر کے سینئیرٹیم، 7 سال سے15 سال کے جوئیر بچوں کے لیے مکمل کٹ مہیا کیجو ایک احسن اور گوادر دوستی کا ثبوت ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ مہینہ لیجنڈری قمر احمد کے اعزاز میں جو تقریب منعقد ہوئی تھی اس پروقار تقریب کے اسپانسر بھی ایوان گروپ کے فیض احمد قدوائی تھے ۔ اسی لیے ہم ان سب ان کا شکریہ ادا کرنے بنفس نفیس خود کراچی آئے ہیں ۔