لیام ہائیفیلڈ، میتھیو سیلٹ نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

239

 

لندن (جسارت نیوز)لیام ہائیفیلڈ نے چائو یولونگ، میتھیو سیلٹ نے اسکاٹ ڈونلڈسن، کرٹ میفلین نے رابرٹ ملکینز، لیو ہائو تیان نے چنگ بنگ یو، تیان پنگ فائی نے گریم ڈاٹ، جمی جونز نے لی ہنگ، مارک ڈیوس نے جمی کلارک اور لیانگ وین بو نے لو نگ کو ہرا کر ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ انگلینڈ کے شہر شیفیلڈ میں کوالیفائنگ رائونڈ کے چوتھے رائونڈ میں انگلینڈ لیام ہائیفیلڈ نے چین کے چائو یولونگ کو7 کے مقابلے میں 10 فریم سے ہرا کر چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کیا۔ انگلینڈ کے میتھیو سیلٹ نے اسکاٹ لینڈ کے اسکاٹ ڈونلڈسن کو بآسانی 10-3 سے شکست دی۔ناروے کے کرٹ میفلین نے انگلینڈ کے رابرٹ ملکینز کے خلاف 10-4 سے فتح حاصل کی۔