اتھلیٹکس کوچ فیاض حسین کی وطن واپسی

310

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی اتھلیٹکس کوچ سید فیاض حسین بخاری ایران سے گذشتہ روز واپس وطن پہنچ گئے۔ سید فیاض حسین بخاری کی کوچنگ میں قومی اتھلیٹ ارشد ندیم نے ایران کے شہر مشہد میں کھیلے گئے امام رضا اتھلیٹکس کپ کے نیزہ بازی کے ایونٹ میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ساوتھ ایشین اور نیشنل ریکارڈ کو بہتر بنایا ہے۔