قومی اتھلیٹ ارشد ندیم اولمپک گیمز کی تیاری کیلئے ترکی پہنچ گئے

194

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی اتھلیٹ ارشد ندیم اولمپک گیمز کی تیاری لئے ترکی پہنچ گئے ۔ ترکی میں ان کا قیام3 ہفتے کا ہوگا جس کے دوران ارشد ندیم وہاں پر قازقستان کے کوچ سے المپک گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیت حاصل کریں گے اور ان کے ہمراہ پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سلمان بٹ بھی ہونگے جو تربیت کے دوران ان کی رہنمائی کریں گے۔واضح رہے کہ ارشد ندیم گذشتہ دنوں ایران میں کھیلے گئے امام رضا اتھلیٹکس کپ میںنیزہ اندازی کے ایونٹ میں 86.38میٹر تھرو کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کرتے ہوئے اپنا ساوتھ ایشین اور نیشنل ریکارڈ بھی بہتر کیا ہے۔