ڈی جی ٹی او نے خیرپور چیمبر آف کامرس کا لائسنس رینیول کردیا

283

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزارت تجارت کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشن(ڈی جی ٹی او)نے خیرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا لائسنس کی تجدید کردی اورگزشتہ روز باضاطبہ طور پر چیمبر کورینیول لائسنس جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خیرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو باڈی اور جنرل باڈی کے دونوں ووٹ گزشتہ سال بروقت دستاویزات ایف پی سی سی آئی نہ پہنچنے کے سبب ووٹرلسٹ میں شامل نہیں ہوسکے تھے،خیرپور چیمبر آف کامرس کی سرپرست اعلیٰ اور صدر شبنم ظفر نے اس حوالے سے سیکرٹری جنرل ایف پی سی سی آئی ،ڈی ٹی ٹی او ،یونائٹیڈ بزنس گروپ کے عہدیداران کو بارہا لیٹرز لکھے اوردستاویز میں تاخیر کی وجوہات بیان کیں مگرخیرپور چیمبر کے ووٹ فیڈریشن کی ووٹر لسٹ میں شامل نہ ہوسکے جس کا نقصان یو بی جی کے صدارتی امیدوار خالدتواب کو شکست کی صورت میں اٹھانا پڑا تاہم شبنم ظفر کی جدوجہد سے ڈی جی ٹی او نے بالآخر خیرپور چیمبر آف کامرس کا لائسنس رینیول کردیا ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشن معین احمد نے اس سلسلے میں خیرپور چیمبر کے سیکرٹری جنرل کو بھی آگاہ کردیا ہے۔شبنم ظفر نے خیرپور چیمبر کے لائسنس کی تجدید کو خیرپور چیمبر،سندھ کی بزنس کمیونٹی اور یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرکی کامیابی قرار دیا ہے۔