چینی اور آٹا ناپید، پشاور میں غیر معیاری اشیا فروخت

94

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) اسلام آباد میں عوام کے لیے سستے بازار لگا دیے گئے، پانچ سستے بازاروں میں تمام اشیا میسر ہیں لیکن چینی آٹا ناپید ہیں۔ پشاور کے سستے بازاروں میں غیر معیاری اشیا فروخت ہونے لگیں۔عوام کو ریلیف دینے کے لیے اسلام آباد میں پانچ سستے بازار لگائے گئے ہیں جہاں ایس او پیز کا بھی خاص خیال رکھا جا رہا ہے لیکن ان بازاروں میں اہم اشیا غائب ہیں، پانچ سستے بازاروں میں کہیں بھی آٹا اور چینی میسر ہی نہیں جس پر شہری مایوس نظر آئے، کہتے ہیں کہ جائیں تو جائیں کہاں، کہیں بھی چینی میسر ہے نہ ہی آٹا۔بازاروں میں سبزیاں سستی تو پھل مہنگے ہیں، آلو عام بازار میں 51 جبکہ سستا بازار 47 روپے کلو، پیاز عام بازار میں 31 جبکہ سستا بازار میں 25 روپے کلو، لیموں عام مارکیٹ میں 288 جبکہ سستا بازار میں 255 روپے کلو مل رہے ہیں۔