مارک کیوینڈش نے ٹور آف ترکی کا تیسرا مرحلہ جیت لیا

82

استنبول(جسارت نیوز):برطانیہ کے نامور سائیکلسٹ مارک کیوینڈش عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ٹور آف ترکی کا تیسرا مرحلہ بھی اپنے نام کر لیا۔ بیلجئیم کے جسپر فلپسن نے دوسری، پولینڈ کے اسٹینیسو نے تیسری، ناروے کے کرسٹوفر ہالورسن نے چوتھی اور جرمنی کے اینڈرے گریپل نے 5ویں پوزیشن حاصل کی۔ 35 سالہ کیوینڈش نے ٹور آف ترکی کے دوسرے ا سٹیج میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔ کیوینڈش کا شمار دنیا کے کامیاب سائیکل سواروں میں ہوتا ہے، انہیں ٹور ڈی فرانس کے 30 اسٹیج جیتنے کا منفرد اعزاز حاصل ہے۔ واضح رہے کہ ریس کا پہلا مرحلہ ہالینڈ کے اروڈ ڈی کلیجن نے جیتا تھا۔