دکاندار ماہ رمضان میں ذخیروہ اندوزی سے گریز کریں ،احمد علی سومرو

247

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ احمد علی سومرو نے پولیس کے ہمراہ رمضان کے بابرکت مہینے میں مہنگائی پر قابو پانے اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے شہر کے مختلف کاروباری مراکز میں چھاپے مارے، اسسٹنٹ کمشنر نے لاہوری محلہ میں کریانہ کے دکان پر چینی کی عدم موجودگی پر 5 ہزار روپے، قنبر روڈ پر بن خلیل سپر مال پر چاول کی عدم موجودگی اور ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے پر 20 ہزار روپے، قنبر بائی پاس پر قائم المدینہ ہوٹل پر 20 ہزار روپے، شیخ زید چوک پر قائم مگسی ہوٹل پر 10 ہزار روپے اور نیو بس اسٹینڈ پر قائم المدینہ ہوٹل پر 20 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے دکانداروں کو ہدایت کی کہ ماہ رمضان میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کیا جائے بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔