لاڑکانہ ،لوڈرچنگ چی رکشے میں بیٹھے نوجوان کا کپڑا چین میں آنے سے زخمی ہوگیا

173

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے قریب رشید وگن روڈ پر تیز رفتار لوڈر چنگ چی کی چین میں کپڑا آنے سے گائوں فتی بلاول کا رہائشی لوڈر چنگ چی ڈرائیور نوجوان وزیر بلہڑو شدید زخمی ہوا جسے اہل خانہ چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات لے گئے جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ زخمی ڈرائیور کے اہل خانہ کے مطابق وزیر بلہڑو گھر کے لیے سامان خریدنے کے لیے رشید وگن شہر جارہے تھے کہ راستے میں لوڈر چنگ چی میں کپڑا آنے کے باعث وہ زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔