کھپرو،رمضان آتے ہی چینی کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے،شہری پریشان

260

کھپرو(نمائندہ جسارت) دوسرے شہروں کی طرح کھپرو میں بھی چینی کے نرخ آسمان سے باتیں کرتے لگے ہیں۔ کچھ دن قبل حکومت کی جانب سے چینی مافیا کے خلاف کارروائی کی گئی جس سے کافی مافیاز کی گرفتاریاں بھی عمل میں آئی۔ایف آئی اے نے اچھی کارکردگی پیش کی۔ پر رمضان سے ایک دن قبل ہی چینی ایک بار پھر مہنگی کر دی گئی اور مزید مہنگی ہونے جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق دوسرے شہروں کی طرح کھپرو میں بھی چینی کے نرخ آسمان سے باتیں کرلگے ہیں۔ کچھ دن قبل حکومت کی جانب سے چینی مافیا کے خلاف کارروائی کی گئی جس سے چینی کے نرخ نیچے آنا شروع ہو گئے تھے 85 روپے تک آگئی تھی۔ پر اب ایک بار پھر چینی مہنگی ہو گئی اب چینی کا ریٹ 95 روپے فی کلو ہو گئی اور مزید بڑھنے کا امکان ہے مافیاز ایک بار پھر سر گرم اور کھپرو شہر میں چینی کافی مقدار اسٹاک کیا گیا تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اب کھل کر سامنے آگیا ہے چینی کے ساتھ کافی اشیا خورونوش آلو،مرغی بکرے کا گوشت بڑے کا گوشت فروٹ جو حکومت کی جانب سے ریٹ لسٹ دی گئی ہے وہ سامان پتا نہیں کہاں سے ملتا ہے، یوٹیلیٹی اسٹور والے بھی حکومت کی بات ماننے کو تیار نہیں سب دروازے بند صرف ایک فٹ کی کھڑکی کھول کر غریب لوگوں کو پریشان کر رہی ہے ایک سامان کے ساتھ دوسرا سامان لینا لازم ورنہ سامان نہیں ملے گا۔ اور ہماری انتظامیہ اپنی کارکردگی دکھا نے میں پیش پیش ہے کیونکہ یہ لوگ بھی مجبور ہیں جو کہ کوئی کارروائی نہیں کر سکتے۔صرف فوٹو سیشنمیں ہی نظر آتے ہیں۔ کھپرو میں 4 ارب روپے چینی کا اسٹاک کیا پر کسی نے کوئی کارروائی نہیں کی اور تو اور ہمارے ایم این اے ایم پی اے ووٹ لے کرغائب ہوگئے ہیں۔ عوام کی کسی کوکوئی فکر نہیں عوام نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے اسسٹنٹ کمشنر کھپرو۔سی ایم او کھپرو۔مختار کار کھپرو کو فلفور ہٹایا جائے اوراچھے کام کرنے والے ایماندار افسر تعینات کیے جائیں جو کہ غریب لوگوں ساتھ ساتھ کھڑے ہوں اور ان کے مسائل حل کرے۔