عالمی برادری ترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاری کرے‘ منیر اکرم

298

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل(ای سی او ایس او سی) کے صدر و اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ ترقی پذیر ممالک میں اقتصادی ترقی کے لیے حکومتی اور نجی سطح پر سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کی کوششوں میں مدد کرے‘کورونا وائرس نے ان ممالک کی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز فنانسنگ فار ڈیولپمنٹ (ایف ایف ڈی) پر ای سی او ایس او سی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے موقع پر ماہرین کے پینل کو بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ اقوام متحدہ پائیدار انفرااسٹرکچر کے لیے نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ پینل نے ایک پائیدار اور لچکدار بحالی اور تجارت کی بحالی کے لیے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری میں تیزی لانے پر تبادلہ خیال کیا۔