امن مشنز دستوں کے تحفظ کیلیے اقدامات کیے جائیں‘ پاکستان

163

اقوام متحدہ (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ امن مشنز کے خلاف ہونے والے حملوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نئے خطرات کے دوران دنیا بھر میں حساس مقامات پر خدمات سرانجام دینے والے امن مشنز کے اہلکاروں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عامر خان نے گزشتہ روز پیس کیپنگ آپریشنز پر سلامتی کونسل کے ورکنگ گروپ کو بتایا کہ گزشتہ 6 دہائیوں کے دوران ہم نے اپنے160 امن فوجی اہلکار وں کو کھو دیا جن میں سے 3 گزشتہ سال جاں بحق ہوئے۔