سالانہ 30ہز ار افراد حادثات میں جاںبحق ہوتے ہیں‘ ڈی آئی جی موٹروے

163

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں سالانہ 30 ہزار سے زائد لوگ روڈ حادثات میں جاں بحق ہوتے ہیں۔حادثات کا اکثر شکار 18 سے 29 سال کے نوجوان ہوتے ہیں کیونکہ نوجوان اپنی آمدورفت کے لیے زیادہ تر موٹر سائیکل کا استعمال کرتے ہیں اور دوران موٹرسائیکل رائڈنگ انتہائی لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ہیلمٹ پہننے سے گریز کرتے ہیں ۔ اس بات کا اظہار ڈی آئی جی موٹروے سائوتھ زون نے ہمدرد یونیورسٹی میں ہونے والے ایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی موٹروے علی شیر جکھرانی نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سالانہ 30 ہزار سے زائد لوگ روڈ حادثات میں جاں بحق ہوتے ہیں اور کئی ہزار افراد مستقل معذوری کا شکار ہو جاتے ہیں۔لہٰذا ہمیں چاہیے کہ روڈ سیفٹی کے اصولوں پر عمل کریں ۔