مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 4افراد جاںبحق

107

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بدھ کو شہر میں ہونے والے مختلف حادثات وواقعات میں6 افراد جاںبحق اور4 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح منگھوپیر سلطان آبادمیر محمد گوٹھ میں گھر سے75سالہ شخص کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی‘متوفی کی شناخت75سالہ سبز علی ولد اول خان کے نام سے ہوئی،سپر ہائی وے پرکراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے بحریہ ٹائون مین روڈ پرتیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر سڑک عبور کرنے والا26 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا،شارع فیصل پر اسٹار گیٹ کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے 32سالہ موٹرسائیکل سوار طاہر بشیر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی۔ ماڈل کالونی میں نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے 39سالہ محمد شفیق ولد صغیر زخمی ہوگیاجسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیاگیاتاہم دوران علاج دم توڑگیا، قیوم آباد جی ایریا کے قریب ٹریفک حادثے میں14سالہ محسن ولد اصغرجاں بحق ہو گیا،سرجانی ٹائون گلشن نور میں گھر کی دیوار گرنے سے 7 سالہ بچہ سید ابراہیم علی ولد سید فرقان علی جاں بحق ہوگیا،سرجانی خدا کی بستی کے قریب ٹریفک حادثے میں 28سالہ رضا ولد اعجاز جاں بحق ہوا۔