بیوی کوقتل کرنے پرشوہرکوپھانسی اورجرمانے کی سزا

139

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)عدالت نے ملزم عبدالجبار کو بیوی کو قتل کرنے پر پھانسی کی سزا سنا دی ، عدالت نے ملزم کو اسلحہ رکھنے کے جرم میں 10 سال مزید سزا کا حکم دیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ملزم پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ عدالت نے حکم میں کہا کہ 5 لاکھ کی رقم دیت کی صورت میں مقتولہ کے لواحقین کو دی جائے،پولیس کے مطابق ملزم جبار نے جونیجو ٹائون میں 20 دسمبر 2019 ء کو اپنی 55 سالہ بیوی سکینہ کو گولیاں مار کر قتل کیا،واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے مقتولہ کے بھائی وسیم کی مدعیت میں بلوچ کالونی تھانے میں درج ہے۔