توہین آمیز خاکو ں کیخلاف خاموش نہیں رہیں گے، ثروت اعجاز قادری

115

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ تشدد پر یقین نہیں رکھتے مگر توہین آمیز خاکوں کے خلاف خاموش بھی نہیں رہیں گے، توہین آمیز خاکے فرانس حکومت کا انتہا پسندی اور اسلام دشمنی پر مبنی عمل ہے، کوئی بھی مسلمان نبی کریمؐ کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کرسکتا، حکومت فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کیلیے پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کرکے معاہدے پر عمل کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہر مذہبی و سیاسی جماعت کا آئینی و جمہوری حق ہے قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، حکومت احتجاج کرنے والوں کے شرکاء سے ڈائیلاگ کا راستہ اپنائے،طاقت کا استعمال کسی طور بھی بہتر نہیں، مذاکرات سے ہی معاملات حل ہوتے ہیں۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک امن و سلامتی ،رحمتوں اور برکتوں کا مقدس مہینہ ہے، عوام اس بابرکت اور مقدس مہینے میں روزہ و افطاری کے وقت اپنے پڑوس میں موجود غریب افراد کا ضرور خیال رکھیں۔