مردم شماری پر مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کیخلاف ریفرنس پارلیمنٹ بھیج رہے رہیں،وزیراعلیٰ سندھ

288

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ مردم شماری پر مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے خلاف ریفرنس پارلیمنٹ بھیج رہے ہیں۔ بدھ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ50 لاکھ نوکریاں تو کیا ملنی تھیں، ملک میں بے روزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے، معاشی بحران سے نکلنے کے اور بھی بہت سے طریقے ہیں، موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک کی معاشی صورتحال گھمبیر ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کو فالو نا کیا گیا تو وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے،صوبے میں مزید پابندیاں لگاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہگڈز ٹرانسپورٹ کو روکنے کا نہیں کہا، صرف پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندیاں لگائی ہیں۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ ہم لوگوں کی ویکسی نیشن نہیں کر پا رہے یہ بڑی ناکامی ہے۔