این اے 249:ٹی ایل پی پر پابندی کا فیصلہ، الیکشن متاثرہونے کا خدشہ

447

کراچی: تحریک لبیک ( ٹی ایل پی ) پر پابندی کافیصلہ این اے 249کے ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہوسکتاہے،ٹی ایل پی پر پابندی کی صورت میں امیدوار کی جماعتی وابستگی ختم کرنا ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی پرپابندی کے بعد امیدوار کرین کے نشان پر انتخاب نہیں لڑسکے گا، صورتحال واضح ہونے تک بیلٹ پیپر کی پرنٹنگ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن حکام کا مزید کہنا تھا کہ امیدوارآزاد  حیثیت میں انتخاب لڑنے کا اہل ہوگا، این اے 249پر مفتی نذیر کمالوی تحریک لبیک کے امیدوار ہیں۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نےدوہری شہریت کیس ہونے پر متنازع نشست  این اے 249 سے استعفا دے دیا تھا، جس کے بعد ضمنی انتخابات 29اپریل کو متوقع ہیں، جس میں پی ایس پی ،پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواران نے نامزدگی کاغذات جمع کرادیے ہیں۔