پاکستان نے جنوبی افریقا کو 9وکٹوں سے شکست دے دی

286

سنچورین (رپورٹ: سید وزیر علی قادری): پاکستان نے کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری اور محمد رضوان کی نصف سنچری کی بدولت جنوبی افریقا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ریکارڈ ہدف عبور کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 204 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں حاصل کرلیا ہے  جبکہ سنچورین میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقاکے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان کا یہ فیصلہ اس وقت غلط ثابت ہوا جب جنوبی افریقی اوپنرز نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے ابتدائی 10 اوورز میں ہی 100 کا ہندسہ عبور کر ڈالا اور پہلی مرتبہ غیر ایشیائی ٹیم کے پاکستان کیخلاف 200 رنزاننگز کے11ویں اوور میں آئیڈن مارکرم 63 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے لیکن اس کے باوجود ہوم ٹیم کے اسکور بڑھنے کی تیزی کم نہ ہوئی۔

ایک کے بعد ایک بیٹسمین وکٹ پر آتا گیا اور اپنا حصہ ڈالتا گیا اور اس طرح جنوبی افریقانے بورڈ پر 203 رنز کا پہاڑ جیسا  مجموعہ سجا دیا۔ مارکرم کے علاوہ جنوبی افریقا کی جانب سے یانیمن ملان نے 55، وینڈر ڈوسن نے 34، جارج لِنڈا نے 22 اور ہینرچ کلاسین نے 15 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2 جبکے حسن علی، فہیم اشرف اور شاہین  آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم نمبر ون بیٹسمین بن گئے۔

ہدف کے تعاقب میں ان فارم محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم پروٹیاز پر ایسے برسے کہ ان کی جانب 204 رنز کا دیا گیا ہدف بھی ہوم ٹیم کے لیے کم پڑ گیا، بابر اعظم نے 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان نے 73 رنز کی باری کھیلی اور اختتامی لمحات میں 197 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر بابر اعظم آؤٹ ہوئے، تاہم فخر زمان نے 2 گیندوں پر 2 چوکے لگا کر ٹیم کو جیت دلوائی۔

میچ میں بہترین بیٹنگ پرفارمنس پر کپتان بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ بابر اعظم ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون بیٹسمین بننے والے چوتھے پاکستانی  قرار پائے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان سب سے زیادہ رنز کا ہدف بھی حاصل کرلیا اور اس سے قبل پاکستان نے اسی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقاکے خلاف 189 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا جو اس کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اب کا سب سے بڑا ہدف تھا۔

واضح رہے اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان کو ٹی20 سیریز میں 1-2 کی برتری بھی حاصل ہوگئی۔