اسپتال کے فرش پر سوتے باپ کی تصویر وائرل، وجہ کیا بنی؟

478

12 گھنٹے کی شفٹ میں کام کرنے کے بعد اسپتال کے فرش پر سو رہے والد کی ایک تصویر وائرل ہوگئی ہے جس کو اب تک 32،000 بار شیئر کیا جاچکا ہے۔

میسوری کے فریڈرک ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی سارہ ڈنکن نے اسپتال کے فرش پر سوتے ہوئے اپنے شوہر جو ڈنکن کی تصویر اُس وقت پوسٹ کی جب دونوں نے اپنی چھوٹی بچی کو ایمرجنسی میں داخل کرایا تھا۔

سارہ ڈنکن نے گڈ مارننگ امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے دل کی گہرائیوں سے اپنے شوہر کی یہ پوسٹ شیئر کی کیونکہ میں جانتی ہوں کہ میں اس سے اس بات کا اظہار نہیں کرپاتی کہ میں اُس کی بحیثیت شوہر اور باپ کے دی گئی قربانیوں کی کتنی مشکور ہوں۔

سیمنٹ تیار کرنے والی ایک فیکٹری میں جو ڈنکن نے 23 مارچ کو 12 گھنٹے کی شفٹ کے بعد کام ختم کیا تھا۔ جب وہ گھر آئے تو اُن کی اہلیہ نے انہیں بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کو اسپتال لے جارہی ہے کیوں کہ اُس کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔