مختلف ممالک میں کتنے گھنٹے کا روزہ ہوگا؟

557

پاکستان میں رمضان کا آغاز آج سے  ہوگیا ہے اور پاکستان میں اس سال روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے سے زائد ہوگا جبکہ سب سے لمبا روزہ فن لینڈ میں ہوگا  جو 23 گھنٹے 5 منٹ کا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اس سال پاکستان میں روزہ کتنے گھنٹے کا ہوگا اور دنیا کے دیگر ممالک میں روزے کتنے گھنٹے کے ہونگے اس حوالے سے رپورٹ جاری ہوئی ہے؟

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغازہوگیا  ہے اور دنیا میں سب سے لمبا روزہ فن لینڈ میں ہوگا جو 23 گھنٹے 5 منٹ کا ہوگا اس کے بعد سوئیڈان ، ناروے اور روس میں ہوگا جو 20  گھنٹے 45 منٹ کا روزہ ہوگا ،  اس کے بعد گرین لینڈ کے شہر نوک میں ہوگا جو 19 گھنٹے 57 سیکینڈ کا ہوگا۔

آئس لینڈ کے دارالحکومت ریکجوک میں روزہ 19 گھنٹے 56  منٹ کا طویل ہوگا ، اسی طرح سب سے چھوٹا روزہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ  میں ہوگا جو 11 گھنٹے 20 منٹ کا ہوگا۔

دوسری جانب عرب و خلیجی ممالک میں روزے کا دورانیہ 13 سے 16 گھنٹےکا ہوگا جبکہ مکہ مکرمہ میں 13 گھنٹے51 منٹ اور آخری ایام میں روزے 14 گھنٹے7 منٹ تک پہنچ جائے گا۔

 واضح رہے  ریاض میں رمضان کے ابتدائی دنوں میں روزے 14 گھنٹے اور آخری دنوں میں روزے 14 گھنٹے 42 منٹ پر محیط ہونگے جبکہ پاکستان  بھر  میں روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے سے زائد کا ہوگا۔