سرمئی بھیڑیے ہزاروں سال پہلے معدوم ہونے سے کیسے بچ گئے؟

571

گرے بھیڑیے ان بڑے شکاری جانوروں میں سے ایک ہیں جو لگ بھگ 11،700 سال قبل آخری برفانی دور کے اختتام پر معدومیت سے بچ گئے ہیں۔

آج وہ یوکون کے بوریل جنگل اور ٹنڈرا میں گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں جن کی غذا عمومی ماریکی بارہ سنگا اور دیگر مویشی ہیں۔

کینیڈین میوزیم کی جانب سے جریدے پالیوجیوگرافی ، پالیوکلایمیٹولوجی ، پالیویوکولوجی میں ایک نئی تحقیق شائع ہوئی ہے جس کے مطابق بھیڑیوں کا معدومیت سے بچ جانے کی وجہ دراصل ان کی غذا میں تبدیلی ہے۔ جو کہ قدیم گھوڑوں کے بجائے امریکی بارہ سنگے اور دیگر مویشی ہیں۔

تحقیق کے مصنف لینڈری کا کہنا ہے کہ ہم بھیڑیوں کی ہڈیوں ، دانتوں اور کھال کے کیمیائی نمونے کا جائزہ لے کر ان کی خوراک میں تبدیلی کا مطالعہ کررہے ہیں۔ یہ ہمیں جانوروں کی خوراک، اُن کی زندگی اور موت کے بارے میں بہت کچھ بتا سکتے ہیں۔