مغربی کنارہ: اسرائیلی جاسوس سمیت یہودیوں کی مقبرہ یوسف میں دراندازی

481

سابق اسرائیلی جاسوس جوناتھن پولارڈ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں جوزف کے مقبرے پر کئی یہودی آبادکاروں کے ساتھ مذہبی رسومات ادا کیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق پولارڈ متعدد یہودی آباد کاروں سے بھری بسوں کے قافلے کے ساتھ گیا تھا اور مقبرہ یوسف میں زبردستی گھُس کر یہودی رسومات ادا کیں۔ جبکہ اس دوران اسرائیلی قابض فوج نے ان کے لئے سڑک اور مقام کو سیل کردیا۔

واضح رہے کہ پولارڈ کو اسرائیل کے لئے امریکا کی جاسوسی کرنے کے الزام میں 30 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم انھیں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عام معافی دے دی تھی۔

مزید پڑھیے: امریکہ: رِہا کردہ اسرائیلی جاسوس کی اسرائیلی انٹیلی جنس پر شدید تنقید

مقبرہ یوسف کے بارے میں فلسطینیوں کا ماننا ہے کہ یہ قبر مقامی مذہبی شخصیت شیخ یوسف دویکٹ کی ہے جبکہ اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ یہ بائبل کے بادشاہ یوسفؑ کی قبر ہے۔