‘سندھ میں کوروناسے متعلق تھوڑی بہتر پوزیشن پر ہیں’

300

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں ہم کوروناسے متعلق تھوڑی بہتر پوزیشن پر ہیں اگر کورونا ایس اوپیز کو فالو نہ کیا گیا تو وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں 664 آئی سی یو بیڈ ہیں، 530 بیڈ خالی ہیں وزیراعظم کو کہا تھا بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کریں  صورتحال تشویشناک ہوئی تووفاقی حکومت سے پبلک ٹرانسپورٹ پرپابندی لگانے کاکہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن کے بعدوائرس سے بچنے کےلئے احتیاط کو نہ چھوڑیں ہم لوگوں کی ویکسی نیشن نہیں کرپارہے یہ بڑی ناکامی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک کو آزاد کردیا ہے کسی کو جواب دہ نہیں، بجلی پانچ روپے یونٹ مہنگی ہونے جارہی ہے، بیرون ملک کئی لوگوں کوبیروزگارکرکے وطن بھیجا گیا، قرضہ جولیاہواہے اس کاقانون موجود ہے جی ڈی پی کے 60 فیصد سے قرضہ نہیں لینا چاہیے یہ وہی لوگ ہیں جوقرضہ نہ لینے کی بات کرتے ہیں۔

امن و امان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پرسوں اچانک پورا شہر بند کرنے کا اعلان ہو گیا دھرنوں میں بچے اور خواتین کو شامل کرلیا گیا  پورے سندھ میں 26 مقامات پر دھرنا ہوا  تاہم اب 26 میں سے 24 مقامات پر کوئی احتجاج نہیں ہو رہا۔