امریکا کے بعد برطانیہ بھی افغانستان سے انخلا کیلیے تیار

334

امریکا کے بعد برطانیہ بھی افغانستان سے فوجی انخلا کے لیے تیار ہو گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے افغانستان سےفوجی انخلاپرامریکاکی پیروی کی تیاری کر لی ہے اور کہا ہے کہ مستحکم افغانستان کیلئےامریکا،نیٹو،شراکت داروں کےساتھ کام کررہےہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے برطانیہ بھی اپنی فوج افغانستان سے نکال لے گا اور برطانوی حکومت نے ان خبروں کی تردید نہیں کی۔

واضح رہے کہ امریکا نے افغانستان سے11 ستمبر تک افواج نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے، امریکی صدر جوبائیڈن فوجوں کے انخلا سے متعلق آج بروز بدھ کو اہم اعلان کریں گے۔

 معاہدے کے تحت فوجوں کو یکم مئی سے پہلے افغانستان سے نکلنا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے رواں سال گیارہ ستمبر تک افغانستان سے تمام امریکی افواج نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔