سی ٹی ڈی اور رینجرز کی کارروائی، لیاری گینگ وار کا دہشت گرد گرفتار

370

محکمہ انسداد دہشت گردی اور سندھ رینجرز کی کراچی میں مشترکہ کارروائی میں لیاری گینگ وار کا دہشت گردہوگیا۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اور رینجرز کے اہلکاروں نے کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے دہشت گرد نصیر عرف دیش کو گرفتار کرلیا۔ نصیر عرف دیش سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق نصیر عرف دیش کا تعلق بابا لاڈلا گروپ سے ہے۔ دہشت گرد بھتہ خوری، قتل اور اقدام قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق نصیر عرف دیش کراچی آپریشن کے بعد بلوچستان میں روپوش ہوگیا تھا۔ 2017 میں بی آر اے میں شامل ہوکر تخریب کاری کی تربیت لی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد بلوچستان میں ایف سی اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔