منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منظور

502

لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہاز شریف کی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں دو رکنی بینچ نے شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر اور شہباز شریف کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

لاہور ہائی کورٹ نے 50 لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض شہباز شریف کی درخواست منظور کی۔

عدالت نے کوٹ لکھپت جیل حکام کو شہباز شریف کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے پر ٹوئٹ کیا۔ مریم نواز نے لکھا کہ “شکر الحمد اللہ”۔