نہر سوئز میں پھنسنے والا بحری جہاز مصر میں ضبط کرلیا گیا

531

مصری حکام نے نہر سوئز میں پھنسنے والے مال بردار بحری جہاز ایور گرین کو قانونی طور پر ضبط میں لے لیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نہر سوئز میں 6 روز کے لیے پھنسنے والے بحری جہاز کو مصر کی عدالت کے حکم پر ضبط کیا گیا۔ جہاز کے مالک کو 90 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نہر سوئز میں بحری جہاز پھنسنے سے نقل و حمل متاثر ہوئی۔ نہر سوئز بند ہونے والے بڑا مالی نقصان ہوا۔

بحری جہاز کے مالک کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

جرمانہ سیلویج آپریشن، ٹرانزٹ فیس اور نہر ٹریفک کو بحال کرنے کی مد میں لیا جائے گا۔ جرمانے کی ادائیگی تک بحری جہاز حکام کے قبضے میں رہے گا۔