جوبائیڈن انتظامیہ یو اے ای کو اسلحہ فروخت کرنے پر تیار

264

امریکا کی نئی جو بائیڈن انتظامیہ متحدہ عرب امارات کو جدید ہتھیار فروخت کرنے کے لیے تیار ہوگئی۔

جو بائیڈن انتظامیہ نے امریکی ایوان کانگریس کو متحدہ عرب امارات کو اسلحے کی فروخت سے متعلق آگاہ کردیا۔ اسلحے میں جدید ترین فائٹر جہاز ایف 35، مسلح ڈرون اور دیگر سامان شامل ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ نے متحدہ عرب امارات کو اسلحے فروخت کرنے کی تیاری مکمل کرلی۔ جوبائیڈن انتظامیہ یو اے ای کو اسلحہ فروخت کے ساتھ آگے بڑھے گی۔

محکمہ خارجہ کے مطابق امریکا یو اے ای کو 23 ارب ڈالرز کا اسلحہ فروخت کرے گا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے کانگرس کو آگاہ کیا تھا کہ امریکا نومبر میں متحدہ عرب امارات کو اسلحہ فروخت کرے گا۔ ٹرمپ انتطامیہ نے یہ فیصلہ یو اے ای کے اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے پر کیا تھا مگر کانگریس نے اسلحہ کی فروخت روک دی تھی۔